ترکی سے منبج پر تا حال کوئی ڈیل نہیں ہوئی، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

0 951

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے مابین منبج کے معاملے پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

ترجمان ہیتھر نوورت نے کہا کہ ابھی تک اس پر بات چیت جاری ہے لیکن مسئلہ موجود ہے۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ ترک اور امریکی سرکاری عہدیدار 21 مارچ کو شام کے معاملے پر وزارتی سطح کی میٹنگ کے التوا کے بعد ایک اعلی سطحی اجلاس کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ترک صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹلرسن کی رخصتی منبج منصوبے میں دیر ڈالے گا۔ لیکن انقرہ ابھی تک امید کرتا ہے کہ واشنگٹن اپنے "وعدوں” کو پورا کرے گا۔

تبصرے
Loading...