ترکی میں نئی کمپنیوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ

0 101

اکتوبر میں ترکی میں بننے والی نئی کمپنیوں کی تعداد میں سال بہ سال کی بنیاد پر 18 فیصد دیکھنے کو ملا۔

ترک یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈِٹی ایکسچینجز (TOBB) نے ایک رپورٹ مں بتایا ہے کہ پچھلے مہینے 8,352 نئی کمپنیاں بنیں کہ جو اکتوبر 2018ء میں بننے والی 7,081 کاروباری اداروں سے زیادہ ہیں۔

نئی کمپنیوں کے تین سب سے بڑے شعبے ہول سیل اور ریٹیل تجارت، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات رہے۔

اکتوبر میں غیر ملکی شراکت دار رکھنے والی 1,183 نئی کمپنیاں بنیں۔ یہ تعداد اکتوبر 2018ء میں 1,504 تھی۔

رپورٹ نے ظاہر کیا کہ اکتوبر میں 1,199 کمپنیوں نے کاروبار کا خاتمہ کیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے سے 3.2 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری سے اکتوبر کے دوران ملک میں 68,522 نئی کمپنیاں بنیں، جو سالانہ تقریباً 5 فیصد اضافہ ہے۔

تبصرے
Loading...