ترک فوجی ڈرونز کی تعداد 107 ہو گئی

0 174

تین عدد بیراکتار TB2 ڈرونز کی ڈلیوری کے ساتھ ہی ترک فوج میں ڈرونز کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔

پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB) کے سربراہ اسماعیل دیمر نے کہا کہ "ہم قومی ٹیکنالوجی بہتری کے لیے پرخلوص اندازمیں کام کرنے پر بیکار مکینا کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔”

بیراکتار TB2 مسلح ڈرونز ترکی کا مقامی ادارہ بیکار بناتا ہے اور یہ 2015ء سے آپریشنل ہیں۔ وہ مختلف علاقوں میں ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ مدد دے رہے ہیں اور جاسوسی، نگرانی اور فائر سپورٹ میں مؤثر ہیں۔

مقامی طور پر بنائے جانے والے ڈرونز TB2 اور ترکش ایئروسپیس انڈسٹریز (TAI) کا بنایا گیا ANKA ترکی کو میدان میں زبردست برتری دے رہے ہیں اور سالہاسال کی سرمایہ کاری اور ارتقاء کا نتیجہ ہیں۔ ترکی کی فوج اب ڈرونز کا سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والی افواج میں سے ایک ہے۔

تبصرے
Loading...