معمر ترک جوڑا 30 منٹ کے وقفے سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

0 829

شمال مغربی ترکی میں رہنے والا ایک معمر ترک جوڑا 30 منٹ کے وقفے سے دل کا دورہ پڑنے سے ایک ہی ہسپتال میں انتقال کر گیا۔

جمعرات کی شب میڈیکل ٹیم عصمہ توفکچی کی طبی امداد کے لیے پہنچی جنہیں سینے میں درد اور کم فشار خون کی شکایت ہوئی تھی۔ جب انہیں ہسپتال کے لیے جانے کے لیے ایمبولینس میں ڈالا جا رہا تھا تو ان کا دل کام کرنا چھوڑ چکا تھا۔

تاہم پیرا میڈیکس نے ایمبولینس میں کاڈیک مساج دینے کی کوشش کی۔ اسی دوران عصہ کے خاوند 85 سالہ صلاح الدین توفکچی فرش پر گر گئے جب وہ ہسپتال جانے کے لیے اپنی کار کی طرف بڑھ رہے تھے۔

دونوں کو رائض اسٹیٹ اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں دونوں کی اموات کی تصدیق 6:30 اور 7:00 بجے کے اوقات میں کی گئی۔

مقامی شاہدین کے مطابق صلاح الدین نے دل کے دورے سے پہلے کہا کہ "اگر میری بیوی کو کچھ ہو گیا تو میں کیا کروں گا؟ مہربانی کر کے اسے بچا لیجئے۔ میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا”۔

عصمہ دل کی مریض تھیں اور انہیں ایک دن پہلے ہی ہسپتال سے ڈسچاج کیا گیا تھا۔

مرحومین نے وراثت میں 6 بچے چھوڑے ہیں۔

تبصرے
Loading...