"کشمیر ان مقامات میں سے ہے جہاں جانے کا مجھے بہت شوق ہے”: حلیمہ سلطان کشمیر دیکھنے کی خواہش مند

0 1,063

ترکی کی اداکارہ اسراء بلجچ المعروف حلیمہ سلطان "دریلش: ارطغرل” کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر دیکھنا چاہتی ہیں۔

کشمیر میں بڑی تعداد میں پرستار رکھنے والی اسراء نے ہیلو میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کشمیر کی ثقافت دیکھنے کے لیے وہاں جانا چاہتی ہيں کیونکہ وہ کشمیری ثقافت کی دلدادہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ "مجھے وادئ کاغان اور بابوسر کا پہاڑی علاقہ، آزاد کشمیر میں وادئ لیپا کے نظارے، کونکورڈیا میں کیمپنگ کرنے اور دیوسائی کی خوبصورت سطح مرتفع بہت پسند ہیں۔ کشمیر کا علاقہ دیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے اور میں ان مقامات کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری پروجیکٹ بنانا چاہتی ہوں۔”

مشہور ترک ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے میں اسراء نے کہا کہ "حلیمہ سلطان کا کردار ایک حساس اور مضبوط شخصیت کا ہے، بالکل میری طرح۔ وہ اپنے دل کی آواز سنتی ہے لیکن کبھی بھی عقل اور اقدار کو پسِ پشت نہیں ڈالتی۔ بالکل میری طرح وہ فطرت، لوگوں، جانوروں اور پودوں کو پسند کرتی ہے۔”

تبصرے
Loading...