کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگائے بغیر رمضان میں عمرہ نہیں کیا جا سکے گا
وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر مسجد حرام میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزارت کے اعلان کے مطابق یکم رمضان المبارک سے مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے مناسک کی ادائی کے اجازت نامہ ان افراد کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہوں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے۔
یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے یا پہلی خوراک پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔