امریکہ نہیں، صرف ترک قوم ہی اپنا صدر تبدیل کر سکتی ہے، جوبائیڈن یاد رکھے اب پرانا ترکی نہیں ہے، ترک وزیرخارجہ

0 4,913

اتوار کے روز ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے ترکی کے بارے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے متنازعہ ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہیں، صرف ترک قوم ہی اپنی حکومت اور صدر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے امریکہ کے سیکرٹری خارجہ پومپیو سے ملاقات کے بعد انادولو ایجینسی سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن کے اس طرح کے تسلط پسندانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے۔ میولوت چاوش اولو نے کہا کہ ان کا یہ بیان کہ 2023ء میں ترک اپوزیشن رجب طیب ایردوان کا تختہ الٹ دے، محض جہالت ہے اور وہ ترک ملت کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اب پرانا ترکی نہیں ہے۔

چاوش اولو اور پومپیو نے لیبیا میں جاری پیش رفت پر بات چیت کی اور گفتگو کو اگلی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔

گذشتہ دنوں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ، "میں ترک قیادت میں ان کی مدد کر سکتے ہیں جو وہاں پر موجود ہیں اور مزید آگے بڑھ سکتے ہیں اور ایردوان پر قابو پا کر شکست دے سکتے ہیں۔ بغاوت سے نہیں، بالکل بغاوت سے نہیں بلکہ انتخابی عمل سے”۔

ان کے اس ویڈیو بیان پر ترک حکومتی حلقوں اور اپوزیشن کی جانب سے پرزور مذمت سامنے آئی ہے۔

جوبائیڈن امریکی صدارتی مہم چلا رہے ہیں اور 3 نومبر کے انتخابات میں اہم امیدوار ہوں گے۔

تبصرے
Loading...