آپریشن شاخ زیتون: 44 اہداف تباہ، 597 دہشتگرد ہلاک، اہم اسٹریٹجک مقام پر قبضہ، ملٹری رپورٹ

0 1,684

شام کے سرحدی علاقے عفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون پر ملٹری نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جیٹ طیاروں کی بمباری سے 44 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ 597 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ اس دوران اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم پہاڑی برصایا پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

آپریشن شاخِ زیتون ترکی کی طرف سے شامی صوبہ عفرین میں پی کے کے/پی وائے ڈی/وائے پی جی/کے سی کے اور داعش کے دہشتگردوں کے خلاف 20 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔

ترک جنرل اسٹاف کے مطابق آپریشن کا مقصد ترک سرحدوں کے ساتھ خطے میں سیکورٹی اور استحکام قائم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ظلم اور بربریت سے شامی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قانون اور یو این سیکورٹی کونسل کے قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے حقوق کے تحت ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے قدم اٹھانے کا حق ہے تاہم اس سلسلے میں شام کی سالمیت کا احترام کیا جائے گا۔

ملٹری نے کہا ہے کہ یہ بات "انتہائی اہمیت” رکھتی ہے کہ اس آپریشن میں کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔

تبصرے
Loading...