روس نے دنیا کا سب سے بڑا یوکرائنی جہاز تباہ کر دیا
دنیا کا سب سے بڑا جہاز، یوکرائنی اے این-225 کو روس نے ائیراسٹرایک کر کے تباہ کر دیا ہے۔ یوکرائن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ جہاز کو کیف سے باہر روسی حملے کے چوتھے دن نشانہ بنایا گیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ، "روسی حملہ آور جیٹ نے کیف کے قریب گوسٹومیل میں انٹونوف ہوائی اڈے پر یوکرائنی ایوی ایشن کے فلیگ شپ AN-225 کو تباہ کر دیا”۔
یہ طیارہ دنیا کے لیے منفرد تھا، 84 میٹر لمبا (276 فٹ) یہ 850 کلومیٹر فی گھنٹہ (528 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے 250 ٹن (551,000 پاؤنڈ) تک کا سامان لے جا سکتا تھا۔
اسے "مریا” کا نام دیا گیا تھا، جس کا مطلب یوکرین میں "خواب” ہے۔
"یہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تھا، AN-225 ‘Mriya'” یوکرین کے وزیر خارجہ Dmytro Koleba نے اتوار کو ٹویٹ کیا۔
"شاید روس نے ہماری ‘مریا’ کو تباہ کر دیا ہے۔ لیکن وہ کبھی بھی ایک مضبوط، آزاد اور جمہوری یورپی ریاست کے ہمارے خواب کو تباہ نہیں کر سکیں گے۔ ہم غالب رہیں گے!”، انہوں نے مزید کہا۔
گوسٹومیل ہوائی اڈے پر روس کے حملے کے آغاز کے بعد سے پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کا آغاز جمعرات کو صدر ولادیمیر پوتن نے کیا تھا۔
روسی فوج نے کہا ہے کہ وہ اسٹریٹجک انفراسٹرکچر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یوکرائن پر روس کے حملے کو دس دن گزر چکے ہیں جس میں یوکرائنی حکومت کے مطابق 10 بلین ڈالرز کا انفراسٹکچر تباہ ہو چکا ہے۔
یوکرائن نے روس کے خلاف عالمی عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے کہ روس نہ صرف یوکرائن وار کرائم کر رہا ہے بلکہ عوامی املاک اور انفرا سٹکچر بھی تباہ کر رہا ہے۔