ہماری کمپنیاں گزشتہ 15 سالوں میں عالمی ویژن حاصل کر چکی ہیں، ایردوان
ویسٹل کمپنی کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے کہا: "گزشتہ 15 سالوں میں ہماری کمپنیاں جو ہماری معیشت کا انجن ہیں، تبدیل ہو کر عالمی ویژن حاصل کر چکی ہیں”۔
ترک صدر نے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ بنانے والی ویسٹل کمپنی کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیکٹری ترکی کو ٹاپ دس معیشتوں میں داخل ہونے کے لیے ایک قدم آگے لے جائے گی۔