ہماری سب سے بڑی برتری ہمارا مضبوط اور جامع انفرا اسٹرکچر ہے، صدر ایردوان

0 209

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ ناقابل تردیدِ حقیقت ہے کہ وبا ایک صحت کا بحران ہے جسے طویل المیعاد جدوجہد کی ضرورت ہے۔ یہ صورت حال ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام ریاستوں میں بنیادی خدمات اور پیداواری ڈھانچے کو آخری حدوں تک آزما رہی ہے، خاص طور پر صحت عامہ کو۔ ہماری سب سے بڑی برتری صحت عامہ سے لے کر پیداوار تک تمام اہم شعبوں میں ایک مضبوط اور جامع انفرا اسٹرکچر ہے، جو ہم نے گزشتہ 19 سال میں بنایا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ایوانِ صدر میں صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

"ہم نے صحت کی خدمات میں کوئی بحران پیدا ہونے کو موقع نہیں دیا”

اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی نے ایک حفاظتی اپروچ اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت پر قریبی نگاہ رکھتے ہوئے وبا کے خلاف اپنی جدوجہد کامیابی سے رکھی، صدر ایردوان نے کہا کہ "اب جبکہ ہم اس کے دوسرے سال میں ہیں، وبا ابتدائی اندازوں سے آگے نکل گئی ہے اور نئی لہروں اور اقسام کے ساتھ انسانیت کو مستقل خطرے سے دو چار کیے ہوئے ہے۔ اب یہ ناقابل تردیدِ حقیقت ہے کہ وبا ایک صحت کا بحران ہے جسے طویل المیعاد جدوجہد کی ضرورت ہے۔ یہ صورت حال ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام ریاستوں میں بنیادی خدمات اور پیداواری ڈھانچے کو آخری حدوں تک آزما رہی ہے، خاص طور پر صحت عامہ کو۔ ہماری سب سے بڑی برتری صحت عامہ سے لے کر پیداوار تک تمام اہم شعبوں میں ایک مضبوط اور جامع انفرا اسٹرکچر ہے، جو ہم نے گزشتہ 19 سال میں بنایا ہے۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ہم نے صحت کی خدمات میں کبھی کوئی بحران پیدا ہونے کا موقع نہیں دیا، صدر ایردوان نے کہا کہ "مریضوں، ہسپتالوں میں داخلوں، انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں اور اموات سب کی تعداد اب اتنی ہے کہ با آسانی قابو میں آ سکے۔ ان شاء اللہ ہم اس شرح کو مزید کم کریں گے۔”

تبصرے
Loading...