ہمارے بہادر سپاہی عفرین میں ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، ایردوان

0 415

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اماسایا میں آق پارٹی کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہمارے بہادر سپاہیوں نے کل اس خطے میں آپریشن فرات ڈھال میں تاریخ رقم کی تھی۔ آج یہ عفرین میں تاریخ بنا رہے ہیں۔ اور یہ کل ہماری سرحدوں پر موجود دہشتگردوں کے خلاف تاریخ لکھیں گے”۔

ترک صدر نے ان پر تنقید کی جو ترک سپاہیوں کو "حملہ آور طاقت” کا نام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا ان کی اپنی تاریخ چڑھائی اور استحصال سے بھری ہوئی ہے۔ "اس قوم کی تاریخ میں کوئی چڑھائی نہیں ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ترکی شامی سرزمین پر نظر نہیں رکھے ہوئے ہے۔ وہ عفرین میں اس لیے داخل ہوئے کہ ترکی اور عفرین کو انسانوں کے لیے رہنے کی جگہ بنا سکے تاکہ ترکی میں رہنے والے شامی اپنے گھروں میں رہ سکیں۔ اس سے وہ اسی طرح الباب اور جرابلس میں کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن فرات ڈھال سے جو علاقہ دہشتگردوں سے صاف کیا گیا اس میں 130000 شامی شہری واپس گئے۔ اسی طرح عفرین اور ادلب میں ہو گا۔ ان زمینوں کے مالک اپنی زمینوں پر واپس جائیں گے۔ صدر ایردوان نے کہا، "ہماری نظریں ان کی زمین پر نہیں ہے۔ ہمارا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم مغرب کی طرح کا کوئی ملک نہیں ہیں۔ ہم ترک ہیں، ہم ترکی ہیں۔ ہم نے ایک راستہ چنا ہے اور ایک طریقے سے اس پر چل رہے ہیں”۔

تبصرے
Loading...