ہماری قوم نے مختلف ثقافتی شعبوں میں انوکھے کارنامے انجام دیے، صدر ایردوان

0 346

وزارت ثقافت و سیاحت کی خصوصی تقریبِ اعزازات ‏2019-20ء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی ایک ملک کی حیثیت سے تاریخ میں تہذیبوں کے سنگم پر واقع رہا ہے۔ "ہماری قوم نے، ہزاروں سالوں پر محیط قدیم تہذیب کو مسلسل سنوارتے ہوئے، تعمیرات سے لے کر موسیقی تک اور خطاطی سے لے کر ادب تک ثقافت کے مختلف شعبوں میں انوکھے کارنامے انجام دیے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے وزارتِ ثقافت و سیاحت کی ‏خصوصی تقریبِ اعزازات ‏2019-20ء سے خطاب کیا۔

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی ایک ملک کی حیثیت سے تاریخ میں تہذیبوں کے سنگم پر واقع رہا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "استانبول کے علاوہ، جس کی اپنی اہمیت ہے، لیکن ترکی کے کونے کھدرے میں ایسے مقامات ہیں جو تاریخ میں تہذيب کا گہوارہ رہے ہیں، جیسا کہ خطائے، قیصری، ارغوب، حسن کیف، افسوس اور خاتوشا۔ لوٹی گئی نوادرات کی نمائش کرنے والے ایوانوں کو ایک طرف رکھ دیں تو آپ کو دنیا میں کہیں بھی اس درجے کا اور تنوّع کا حامل کام نہیں ملے گا جیسا کہ توپ قاپی محل میں ہے۔ پورے توپ قاپی محل کو تو رہنے دیں، اس کے ایک ایوان کا دورہ کرنے کے لیے بھی گھنٹے درکار ہیں۔ ہماری قوم نے، ہزاروں سالوں پر محیط قدیم تہذیب کو مسلسل سنوارتے ہوئے، تعمیرات سے لے کر موسیقی تک اور خطاطی سے لے کر ادب تک ثقافت کے مختلف شعبوں میں انوکھے کارنامے انجام دیے ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: