عظیم خوابوں کی تعبیر پانے اور اہداف کے حصول کے لیے ہماری قوم نے شبانہ روز محنت کی، صدر ایردوان

0 508

‏30 اگست یومِ فتح پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے اپنی پوری تاریخ میں عظیم خوابوں کی تعبیر پانے اور اہداف کی تکمیل کے لیے شبانہ روز محنت کی ہے۔ ہم ہزاروں سالوں میں جہاں بھی رہے اپنی آزادی کے تحفظ، ریاست کے حصول اور خطے میں اپنے قومی وقار کے تحفظ میں کامیاب رہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان اور خاتونِ اول امینہ ایردوان نے 97 ویں 30 اگست یومِ فتح کے موقع پر ایوانِ صدر میں ایک استقبالیے کی میزبانی کی۔ اس موقع پر صدر نے خطاب بھی کیا۔

"آج میں اپنی جنگِ آزادی کے ہیرو غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کہ جنہوں نے قوم کو فتح کا تحفہ دیا، گرینڈ نیشنل اسمبلی کے معزز اراکین اور اپنی فوج کے تمام اراکین کو یاد کر رہا ہوں،” صدر ایردوان نے کہا۔ انہوں نے 30 اگست کی فتح کے لیے بلاجھجک اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو بھی یاد کیا۔

"ہمارے حق کو پامال کرنے والوں کو بالکل برداشت نہیں کر سکتے”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی کی کسی بھی ملک کی زمین پر نظریں نہیں ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ "اس لیے ہم اپنی زمین پر کسی کی اٹھتی نظر بھی برداشت نہیں کر سکتے، نہ ہی اپنی سالمیت، آزادی اور مستقبل پر اٹھنے والی کوئی نگاہ۔ عراق میں، شام میں، مشرقی بحیرۂ روم میں، آج جس جدوجہد کا ہمیں سامنا ہے اس کا ہدف صرف ایک ہے، جمہوریہ ترکی کے حقوق کا دفاع اور ساتھ ہی دوست اور برادرانہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنانا۔”

یہ کہتے ہوئے کہ وہ معاشرے جو اپنا کوئی خواب نہیں رکھتے یا اپنے خواب کی تعبیر میں ناکام ہو جاتے ہیں، بالآخر دوسرے معاشروں کے خوابوں کی تکمیل کا ذریعہ بن جاتے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ”ہم نے اپنی پوری تاریخ میں عظیم خوابوں کی تعبیر پانے اور اہداف کی تکمیل کے لیے شبانہ روز محنت کی ہے۔ ہم ہزاروں سالوں میں جہاں بھی رہے اپنی آزادی کے تحفظ، ریاست کے حصول اور خطے میں اپنے قومی وقار کے تحفظ میں کامیاب رہے۔”

تبصرے
Loading...