قوم جمہوریہ کو اگلی کئی صدیوں تک برقرار رکھنے کے لیے پُر عزم ہے، صدر ایردوان
استنبول میں اتاترک کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنی جمہوریہ کے سو سال مکمل ہونے کے قریب ہیں اور ہماری قوم اپنی جمہوریہ کو آئندہ کئی صدیوں تک برقرار رکھنے کا عزم اور حوصلہ رکھتی ہے۔ اور ہم 2023ء کے لیے اپنے اہداف مقرر کر کے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کر کے اپنی جمہوریہ کو بانیوں کا قرض ادا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے بے اوغلو، استنبول میں اتاترک کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
"ہم 2023ء کے اہداف حاصل کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کر کے اپنی جمہوریہ کو بانیوں کا قرض ادا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں”
جمہوریہ کے قیام کے 98 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کر کے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "میں قومی جدوجہد آزادی کے تمام ہیروز اور سب سے پہلے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ہمیں جمہوریہ کا تحفہ دیا جو اس جغرافیے میں ہزاروں سال سے ریاستوں کے سلسلے کی آخری کڑی ہے۔”
صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنی جمہوریہ کے سو سال مکمل ہونے کے قریب ہیں اور ہماری قوم اپنی جمہوریہ کو آئندہ کئی صدیوں تک برقرار رکھنے کا عزم اور حوصلہ رکھتی ہے۔ اور ہم 2023ء کے لیے اپنے اہداف مقرر کر کے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کر کے اپنی جمہوریہ کو بانیوں کا قرض ادا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔”
اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی رکاوٹ، کوئی سازش، کوئی حملہ ترکی کو 2023ء کے لیے اپنے اہداف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا، صدر ایردوان نے کہا کہ "میں ایک مرتبہ پھر آپ کو اور قوم کو 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارک باد دیتا ہوں۔”
"اس تنصیب کے آغاز سے ہم آئندہ نسلوں کو ایک بہترین تحفہ دے رہے ہیں”
تاریخ، ثقافت اور فنون کے تحفظ کے لیے استنبول میں بنائے گئے ان گنت منصوبوں تنصیبات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اور آج ہم نئے اتاترک کلچرل سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اپنے شہر میں ایسی تنصیب کے آغاز کر کے کہ جو 2023ء کے لیے ترکی اور استنبول کے اہداف کے مطابق، دراصل ہم آئندہ نسلوں کو ایک بہترین تحفہ دے رہے ہیں۔ یہاں ہونے والی کوئی بھی ثقافتی یا جمالیاتی سرگرمی ایک عظیم اور طاقتور ترکی کے قیام کی راہ میں ایک قدم شمار ہوگی۔ اتاترک کلچرل سینٹر کو میں 1453ء میں اس شہر کی فتح کے بعد یہاں اپنے اثرات کی آخری کڑی سمجھتا ہوں، اور صدیوں تک ہمارے ملک کا ثقافتی اور جمالیاتی قلب رہے گا۔ میں اس شاندار تنصیب کے لیے نیک خواہشات ظاہر کرتا ہوں۔”