جمہوریت اور ترقی کا مضبوط بنیادی ڈھانچا ہمیں عالمی نظام میں ایک بڑا مقام دے گا، صدر ایردوان

0 67

‏12 ویں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "جمہوریت اور ترقی کا جو بنیادی ڈھانچا ہم نے گزشتہ 19 سال میں قائم کیا ہے وہ بدلتے ہوئے عالمی انتظامی و معاشی نظام میں ہمیں وہ مقام پانے کے لیے سازگار حالات فراہم کرتا ہے، جو ہمیشہ سے ہمارا ہدف رہا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ میں منعقدہ 12 ویں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن فورم سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "12 سال قبل 2009ء میں ہم نے ‘ہدف 2023ء’ کے نام سے 10 واں ٹرانسپورٹ فورم منعقد کیا تھا۔ اور آج جبکہ ہمارا ایک قدم 2023ء میں ہے، ہم ایک مرتبہ پھر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشنز انڈسٹریز کے حال اور مستقبل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ترقی کی بنیاد رکھنے والے ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہمیں جو برتری ملی ہے، اس نے ہمیں ایک طویل فاصلہ طے کرنے کا موقع دیا ہے۔ جو وژن اور ہدف ماضی میں سامنے آیا اور طے کیا گیا تھا، اب ہمارے سامنے ایک مکمل منصوبے کی صورت مین موجود ہیں۔”

"دنیا ایک بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے”

عالمی بحران پر توجہ دلاتے ہوئے کہ جس کے اثرات ہجرت اور موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں سب کے سامنے آ رہے ہیں، صدر ایردوان نے زور دیا کہ یہ صورت حال ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشنز انڈسٹریز سمیت دیگر شعبوں میں بھی بڑی تبدیلیوں اور نئی سمت بندیوں کی طرف جائے گی۔”

"ہمارا جغرافیہ کبھی اپنی اہمیت نہیں کھو سکتا”

اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہ اگر اجتماعی ذمہ داری نہ نبھائی گئی تو انسانیت ایک نئے تکلیف دہ اور مشکل دور میں داخل ہو جائے گی، صدر ایردوان نے کہا کہ "ایک ایسے محل وقوع پر واقع ملک کی حیثیت سے کہ جو تاریخ میں آنے والی ہر بڑی تبدیلی کے سامنے سینہ تان کا کھڑا رہا ہے، ترکی کے کاندھوں پر اب مستقبل میں آنے والی تبدیلی میں پیش پیش رہنے کی ھمہ داری ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ جو مشرقِ بعید کو مغرب سے ملانے والے قدیم تہذیبوں کے بنیادی تجارتی راستوں اور چین کو بحیرۂ روم سے ملانے والی شاہراہِ ریشم، یہ سب ہمارے جغرافیے سے گزرتے تھے۔ ہمارے جغرافیے نے کبھی اپنی تزویراتی اہمیت نہیں کھوئی، باوجود اس کے کہ صنعتی انقلاب کے نتیجے میں آنے والی تبدیلیوں میں پیچھے رہ گئے۔ اس خوبصورت خطے کے باسی اب پیداوار سے لے کر نقل و حمل تک ہر شعبے میں مضبوط ہو چگے ہیں اور انسانیت کے لیے اپنا بہتر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ہم اپنے تمام دوستوں، بھائیوں اور بہنوں کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ اس عمل میں آگے بڑھنے میں ہمارے ساتھ آئیں۔”

"ہم صرف اپنے لیے نہیں بلکہ سب کے ساتھ مل جل کر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "جمہوریت اور ترقی کا جو بنیادی ڈھانچا ہم نے گزشتہ 19 سال میں قائم کیا ہے وہ بدلتے ہوئے عالمی انتظامی و معاشی نظام میں ہمیں وہ مقام پانے کے لیے سازگار حالات فراہم کرتا ہے، جو ہمیشہ سے ہمارا ہدف رہا ہے۔ ہمارا عزم اپنے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے سامنے موجود مواقع کا فائدہ اٹھانا اور نئی سرمایہ کاریوں کے ذریعے ان کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ دوسرے ملکوں اور ہم میں فرق یہ ہے کہ ہم صرف اپنے لیے نہیں بلکہ سب کے ساتھ مل جل کر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم افریقہ سے ایشیا تک تمام خطوں میں اپنے دوستوں تک یہ پیشکش لے کر پہنچے ہیں اور اس امر کو ذہن میں رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں۔”

تبصرے
Loading...