ترکی آٹوموبائل پروجیکٹ سے حاصل کردہ ٹیکنالوجیکل تجربہ متعدد شعبوں کے لیے محرّک کا کردار ادا کرے گا، صدر ایردوان

0 233

ترکی آٹوموبائل کی تشہیری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ترکی آٹوموبائل پروجیکٹ سے حاصل کیا گیا ٹیکنالوجیکل تجربہ متعدد شعبوں کے لیے تجربہ راستہ ہموار کرے گا اور ایک محرّک کا کردار ادا کرے گا۔ اس لیے ہمارے لیے یہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے کوجائیلی کے ضلع غبزہ میں ترکی آٹوموبائل کی تشہیری تقریب اور انفارمیٹکس ویلی کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

"ہمارا ہدف مستقبل کے ترکی کے لیے ایک زیادہ مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے”

تشہیری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "انفارمیٹکس ویلی، جو 30 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر 2 لاکھ مربع میٹر کے انڈور سیکشن کے ساتھ بنائي گئی ہے، ملک کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زون ہے۔ ہمارا ہدف اس ویلی کے ذریعے مستقبل کے ترکی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے، جنہیں ہم نے دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنی کامیابیوں کو آگے لے جانے کے لیے بنایا ہے۔”

"ہم اپنی اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل دفاعی مصنوعات کے ذریعے ایک مضبوط اور بے مثال عالمی کردار کے راستے پر آگے بڑھےہیں،” صدر ایردوان نے زور دیا اور کہا کہ ترکی اب نئی ٹیکنالوجی کے لیے محض ایک مارکیٹ نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ان کو بنانے والا، پیش کرنے والا اوربرآمد کنندہ ہوگا۔

"ترکی یورپ میں واحد اصل الیکٹرک SUV ماڈل کا حامل ہوگا”

صدر ایردوان نے کہا کہ ” "ترکی آٹوموبائل پروجیکٹ سے حاصل کردہ ٹیکنالوجیکل تجربہ متعدد شعبوں کے لیے تجربہ راستہ ہموار کرے گا اور ایک محرّک کا کردار ادا کرے گا۔ اس لیے ہمارے لیے یہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔”

یہ کہتے ہوئے کہ ترکی اس شعبے میں انٹیریئر میں سب سے زیادہ حجم رکھنے، بہترین کارکردگی اور کم ترین لاگت رکھنے والی کار بنائے گا، صدر ایردوان نے کہا کہ دھواں خارج نہ کرنے والی گاڑی ماحول کو آلودہ نہیں کرے گا اور ایک مرتبہ اس کا پیداواری سلسلہ شروع ہو جائے تو ترکی یورپ کی واحد غیر روایتی اور حقیقی الیکٹرک SUV رکھے گا۔”

تبصرے
Loading...