ترکی کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراکیں لگا چکا ہے، صدر ایردوان

0 1,425

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ترکی کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراکیں لگا چکا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ویکسین کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ہمارا سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکوویک کے نام نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی ویکیسن تیسرے ٹرائل میں داخل ہو چکی ہے۔ مقامی طور پر ویکیسن کی پیدوار کے بعد کورونا وباء کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت ہو گی۔

ترک صدر نے کہا کہ وہ ترکی کو ایک صحت مند مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے جس کے ساتھ صحت مند معیشت وابستہ ہے۔

ترکی نے کورونا وباء کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں میں نمایاں کمی کرتے ہوئے جمعرات یکم جولائی سے کرفیو ختم کر دیا ہے۔ شہروں کے درمیان سفر پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہے جبکہ دفاتر کو بھی مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ریستوران اور کیفے جزوی پابندیوں کے ساتھ کھولے گئے تھے تاہم اب انہیں بھی بغیر کسی ٹائم شیڈول کے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سینما گھر، نائٹ کلب اور بار بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: