دو سالوں میں 9 ہزار سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ترکی کی شہریت حاصل کی

0 268

قانون میں چند ترامیم کے بعد 9,000 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ترکی کی شہریت حاصل کی کہ جن میں غیر ملکیوں کے لیے ممکن بنایا گیا ہے کہ وہ 5 لاکھ ڈالرز (3.38 ملین ترک لیرا) کی سرمایہ کاری کے ساتھ شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

آبادی و شہریت کے امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ٹوئٹ نے بتایا ہے کہ قانون میں ترمیم کے بعد سے اب تک 9,011 غیر ملکی سرمایہ کار ترک شہریت حاصل کر چکے ہیں۔ سرمایہ کار اپنے ساتھ تقریباً 3.2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ملک میں لائے۔

یہ اضافہ 19 ستمبر 2018ء کو متعارف کروائی گئی ابتدائی ترمیم کے نتیجے میں آیا، جس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ترکی کی شہریت حاصل کرنا آسان بنایا۔

غیر ملکی جو ترکی میں کم از کم ڈھائی لاکھ ڈالرز کی جائیداد رکھتا ہے اب ترک شہریت حاصل کر سکتا ہے، یہ حد پہلے 10 لاکھ ڈالرز تھی۔ ساتھ ساتھ غیر ملکی کے لیے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے لیے فکسڈ کیپٹل سرمایہ کاری 20 لاکھ ڈالرز سے گھٹا کر 5 لاکھ ڈالرز کر دی گئی تھی۔

تبصرے
Loading...