بھارتی مظالم کے خلاف آواز: وزیراعظم پاکستان عمران خان، ترک صدر رجب طیب ایردوان کے مشکور

0 2,363

وزیراعظم پاکستان عمران خان، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر مشکور ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کے سپریم لیڈر جناب خامنہ ای اور ترک صدر جناب ایردوان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مودی کی نسل پرست ہندو سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہل کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھائی۔

انہوں نے مزید کہا، بدقسمتی سے اسلامی دنیا سے اس وحشت و بربریت کی مذمت میں چند ایک آوازیں ہی سنائی دے رہی ہیں جبکہ کشمیر و ہندوستان میں مسلمانوں پر جاری مظالم اور انکے قتل عام کیخلاف زیادہ تر صدائے احتجاج مغرب ہی سے بلند ہورہی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بعد اب اترپردیش میں بھی مسلمان محفوظ نہ رہے، انتہا پسندوں نے اتر پردیش کے شہر بلند میں دو مسلم نوجوانوں کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں سڑک پر معمولی تنازع پر بھارتی درندہ صفت شہریوں نے مسلمان شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

تبصرے
Loading...