رجب طیب ایردوان کی بطور ترک صدر حلف برداری کی تقریب میں صدر ممنون حسین شرکت کریں گے

0 1,015

رجب طیب ایردوان جو حالیہ پہلے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ان کی سوموار کے روز ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین شرکت کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان بدھ کے روز سرکاری نتائج میں 52.59 فیصد ووٹوں کی شرح سے کامیاب قرار دئیے گئے تھے۔ وہ سوموار 9 جولائی کو پارلیمنٹ میں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے جبکہ اسی دن صدارتی کمپلیکس میں بطور صدر ان کی تقریب حلف برداری ہو گی۔

ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر سے کئی سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے صدر ممنون حسین بھی شامل ہیں۔ وہ خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

تبصرے
Loading...