ترکی اور پاکستان کا تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

0 977

ترکی اور پاکستان نے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ باہمی اتفاق اسلام آباد کے سرکاری دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مثالی تعلقات رکھتے ہیں اور ترکی مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

پریس کانفرس کے بعد دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان مذاکرات وزرائے خارجہ کی قیادت میں شروع ہو گئے جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

تبصرے
Loading...