ترکی آنے والے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان سفارت خانہ، انقرہ کی اہم پریس ریلیز
ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ انقرہ نے پاکستان سے ترکی سفر کرنے والے تمام شہریوں کے ایک خصوصی پریس ریلیز جاری کی ہے جو کہ ترکی آمد پر قرانطینہ سے متعلق ہے۔ یاد رہے کہ یکم اگست سے ترکی میں قرانطینہ سے متعلق اصول و ضوابط بدل دئیے گئے ہیں اور ستمبر میں یونیورسٹیز کھلنے کے باعث تمام ہاسٹلز جو بطور قرانطینہ سنٹر استعمال کیے جا رہے تھے وہ خالی کروائے جا رہے ہیں تاکہ ان کی صفائی ستھرائی کر کے طلباء کی رہائش کے قابل بنایا جا سکے۔
پاکستان سفارتخانہ انقرہ نے اپنی پریس ریلیز میں شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اب ترکی آمد پر مفت قرانطینہ نہیں کر سکیں گے۔ بلکہ فی دن 200 یورو کے حساب سے دس دن تک انہیں ہوٹل کے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔

پریس ریلیز میں یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ہوٹل بکنگ کے وقت دس دن کی مکمل رقم وصول کرے گا جو کہ 2000 یورو بنے گی۔ اس لیے کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کو کہا گیا ہے۔
قرانطینہ آمد پر ترک حکومت کی جانب سے درج ذیل ہوٹل مختص کیے گئے ہیں جن کی بکنگ ای میل کے ذریعے ترکی آمد سے قبل کی جا سکتی ہے۔
