پاکستان کوئی مہاجر پیدا کرنے والا ملک نہیں ہے، پاکستانی نائب سفیر

0 1,517

انقرہ میں نئے تعینات ہونے والے نئے پاکستانی نائب سفیر  نے سماجی رابطے ٹویٹر کی ایک اسپیس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، شام اور افغانستان کی طرح کوئی مہاجر پیدا کرنے والا ملک نہیں ہے۔ پاکستان ایک مستحکم سیاسی نظام اور پُرامن ملک ہے۔ افغانستان میں جنگی صورتحال کی وجہ سے پاکستان خطے کا واحد ملک تھا جس نے 4.5 ملین مہاجرین کی مہمان نوازی کرنے والا ملک تھا۔ اس وقت بھی تقریباً 3 ملین مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ترکی میں لگ بھگ 19 ہزار پاکستانی مقیم ہیں۔ ان میں زیادہ تر استنبول، انقرہ، انطالیہ اور بورصا میں رہائش پذیر ہیں۔ اس تعداد میں 3 ہزار کے قریب طلباء و طالبات کی ہے جبکہ اس کے علاوہ میڈیا ہاوسز، ڈاکٹرز، انجینئر اور مختلف شعبوں میں ٹیکنیشنین بھی موجود ہیں ۔

عباس سرور قریشی نے مزید کہا کہ انقرہ میں عالمی معیار کا ایک پاکستانی اسکول قائم ہے جس کی معیاری انگلش میڈیم تعلیم کی وجہ سے وہاں بڑی تعداد میں ترک بچے بھی پڑھتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ارطغرل ڈرامہ کی مقبولیت کے بعد، جو ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول عام ہوا، اس ڈرامہ کے کردار وہاں ہیرو ہیں۔ اس ڈرامہ نے پاکستان ترکی کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال تقریباً دو لاکھ پاکستانی سیاح ترکی آئے، جو ترکی کو معاشی ریوینو دینے کے لحاظ سے ایک غیر معمولی تعداد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تعداد آنے والے سالوں میں مزید بڑھے گی۔

 

 

 

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: