پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام انقرہ میں مینگو اینڈ فوڈ فیسٹیول

0 231

پاکستان ہاؤس انقرہ میں پہلی بار ترکوں کی ایک بڑی تعداد نے آم کی مختلف اقسام کا رسیلا پن اور خوشبو کا مزہ چکھا۔ اس موقع پر ان کی بریانی سے تواضع بھی کی گئی

اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفارتکار سہیل محمود نے بتایا کہ آم کوپھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستانی آم ترکی میں آتے ہیں لیکن عمومی طور پر بازار میں میسر نہیں ہوتے۔ اس لیے پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی آموں کی تشہیر کرنا چاہتا ہے جس سے ترک بازاروں میں پاکستانی آموں دستیاب ہو سکیں۔ 

فیسٹیول میں پاکستانی تعلیم یافتہ ترک ڈپٹی وزیر برائے یورپی یونین امور علی شاہین، مختلف سفارت کاروں اور ترک فیملیز نے بھی شرکت کی۔

تبصرے
Loading...