پاکستان تحریک خلافت میں ترکی کو ادائیگی کر چکا ہے، ترک پارلیمنٹرین کا بھارتی میجر کی تنقید پر جواب

0 8,352

بھارتی ریٹائرڈ میجر کو پاکستان پر تنقید کرنے پر ترکی سے منہ توڑ جواب مل گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کے لیے جدید بحری جنگی جہازوں میلجم کلاس کارویٹس کی تیاری کا سنگ بنیاد کراچی نیول میں رکھ دیا گیا ہے

عاہدے کے تحت 2 ملیجم کلاس کارویٹس ترکی میں تعمیر ہوں گے جبکہ باقی 2پاکستان میں تیار ہوں گے۔ مذکورہ معاہدے کی رو سے ملیجم کلاس کارویٹس کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں منتقل ہوگی

اسی حوالے سے ریٹائرڈ بھار تی میجر گؤرو آریہ نے ترک صدر طیب اردگان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر ملجم کلاس پاک ترک بحری جہازوں کی مشترکہ تیاری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ترکی کو خبردار کر رہا ہے کہ ان جہازوں کے لیے پاکستان سے رقم پیشگی وصول کی جائے ورنہ بعد میں یہ رقم نہیں ملے گی۔

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر کی بات کا جواب دیتے ہوئے ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے کہا کہ پاکستان دور خلافت میں ہی اس سب کی ادائیگی کر چکا ہے۔ اس منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی میجر یا کسی اور بھارتی کو جواب دینے کی ہمت نہ ہوئی۔جبکہ پاکستانی صارفین کی جانب سے ترک سیاستدان کے ٹویٹ کو کافی سراہا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ میلجم کلاس کارویٹس کے سنگ بنیاد کی پہلی تقریب گزشتہ ہفتے استنبول کے نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی تھی۔

ملیجم بحری جہاز 99 میڑ طویل اور 24 سو ڈسپلیسمنٹ کیپیسٹی کی صلاحیت رکھتا جبکہ 29 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ملیجم اینٹی سب میرین جنگی فریگیٹس ریڈار سے پوشیدہ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کردے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملیجم کلاس کارویٹس جدید خطوط دفاع ساز و سامان سے لیس ہے جس میں طیارہ شکن ہتھیار، سینسرز، جنگی نظم و نسق کا نظام بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز پاک بحریہ کے جدید ترین پلیٹ فارم میں شامل ہوگا جو بحر ہند کے خطے میں امن، استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر شپ بلڈنگ کموڈور محمد جہانزیب احسن نے مقامی سطح پر جنگی جہاز کی تعمیر اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کے لیے ترکی اور پاکستان کے مابین گہری دوستی کی تاکید کی۔

اکتوبر 2019 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کیہمراہ استنبول میں ایک تقریب کے دوران پہلی ملیجم کلاس کارویٹس کی پہلی دھاتی پلیٹ کاٹ کر سنگ بنیاد رکھی۔واضح رہے کہ ترکی دنیا کے ان 10 ممالک میں سے ایک ہے جو جنگی جہاز کی تیاری میں مقامی وسائل بروئے کار لاتا ہے۔

تبصرے
Loading...