پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے، واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستانی وزیر داخلہ

0 1,896

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔ البتہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لہذا سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

حسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔

دوسری جانب گذشتہ دنوں وزیر خارجہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے موخر ہوگیا ہے اور جون میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تاہم بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش رہی ہیں کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

تبصرے
Loading...