وزارت خارجہ پاکستان کا 13 ترک شہریوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان 13 ترک شہریوں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جو عراق میں کرد دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے حملے میں شہید ہو گئے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ” پاکستان دہشتگردی کے اس گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں عراقی شہر گارا میں 13 ترک شہریوں کو شہید کیا گیا ہے”۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام، ترک ریاست، عوام اور معصوم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کا مقابلہ میں پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔