کورونا وائرس کے شدید متاثرہ مریضوں کے لیے پاکستان میں پیسو امیونائزیشن کی باقاعدہ منظوری اور آغاز

0 2,427

پنجاب اور سندھ حکومت نے پیسیو امیونائزیشن کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کی منظوری دے دی ۔ پیسیو امیونائزیشن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریض کا پلازمہ لیا جائے گا

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق ، پیسیو امیونائزیشن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریض کے خون سے پلازمہ لیا جائے گا اور متاثرہ شخص کا علاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ منظوری کے بعد اب حکومت کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور علاج شروع کیا جائے گا۔ اس عمل کے لئے کورونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں پلازمہ دینے پر امادہ کرنے کے لئے اپیل کی جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے خون سے حاصل ہونے والا پلازمہ ایک ہی مریض کو لگایا جا سکے گا۔ اور صحت پانے والا شخص ہر دو ہفتے دوبارہ پلازمہ عطیہ کر سکے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ماہر امراض خون ڈاکٹرطاہرشمسی نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پیسیو امیونائزیشن کرائی جائے۔وائرس سے بچنے کے لیے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ 100 سال سے رائج ہے۔اگر حکومت ہدایت دیتی ہے تو پلازما اکھٹا کرنے اور تیاریوں میں 2 ہفتے لگیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پلازما اکھٹا ہونے لگے گا تو کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں کو بچایا جاسکے گا۔

دوسری طرف ایک اور پاکستانی ڈاکٹر نے اجازت ملتے ہی ڈاکٹر طاہر شمسی سے پہلے ہی کام شروع کر دیا اور پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے پہلے نوجوان یحییٰ جعفری سے اس کا پلازمہ دوسرے مریضوں کیلئے بطور عطیہ لیا ہے۔

عمیر ثناء فاؤنڈیشن میں ڈاکٹر ثاقب انصاری نے یحیٰی جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ یحیٰی جعفری نے پلازمہ عطیہ کیا جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی زندگی بچانے کے کام آئے گا۔ پلازمہ کی زندگی چھ مہینے ہے۔ حکومت اجازت دے گی تو پھر ہم ٹرانسفیوژن شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں دوبارہ پلازمہ دیا جاسکتا ہے۔ کورونا کے 90 فیصد مریضوں کو پلازمہ نہیں لگایا جاتا۔ یہ صرف شدید متاثرہ مریضوں کو ہی لگایا جائے گا تاکہ ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی جا سکے۔

پریس کانفرنس میں پلازمہ عطیہ کرنے والے یحیٰ جعفری نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم پاکستانی مل کر کورونا کو ضرور شکست دیں گے۔

تبصرے
Loading...