پاکستان کی ترکی کے شام میں جائز سیکیورٹی اور انسانی خدشات کی حمایت، عالمی برادری کردار ادا کرے

0 1,855

پاکستان کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت اور ترکی کے 33 فوجیوں کی شہادت پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان نے شام کے ادلیب خطے میں حالیہ پیشرفتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، اور گذشتہ روز ایک حملے میں متعدد ترک فوجیوں کی جانوں کے ضیاع پر ترکی کی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، ہمارے خیالات اور دعائیں غمزدہ خاندانوں اور برادرانہ ترک قوم کے ساتھ ہیں۔”۔

مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ پیشرفت نہ صرف علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں بلکہ یہ خطے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو بھی بڑھاوا دے گی۔

پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ شام کے تنازعہ کا سیاسی حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اس وقت جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں ترکی کی جائز سیکیورٹی اور انسانی خدشات کی تائید اور حمایت کا اظہار کرتا ہے، اور تمام علاقائی اور بین الاقوامی کرداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مؤثر طریقے سے نمٹنے اور صورتحال کو حل کرنے میں مدد کریں۔

تبصرے
Loading...