پاکستان، ترکی اور ازبکستان کی مشترکہ جنگی مشقیں

0 2,312

پاکستان، ترکی اور ازبکستان کی افواج نے مشرقی ازبکستان میں چھ روزہ مشترکہ جنگی مشقوں کو جمعہ کے روز مکمل کر لیا ہے۔

پارٹنرشپ شیلڈ 2019ء کے نام سے ہونے والی ان مشقوں میں غیر قانونی طور پر ملک میں نمو اور نفوذ کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کاروائیوں کی تیاری کی گئی۔

جنگی مشقوں کے اختتام پر تینوں اقوام نے اعادہ کیا کہ مشترکہ جنگی مشقوں کو جاری رکھیں گے۔

ازبکستان افواج کے نائب چیف آف اسٹاف شوحارت اکراموف نے کہا کہ ایسی ہی جنگی مشقیں پاکستان اور ترکی میں بھی کی جائیں گے۔

تبصرے
Loading...