پاکستان-ترکی بزنس ایچیومنٹ کانفرنس اور ڈنر گالا

0 194

پاک ترک بزنس

راولپنڈی چیمبر آف کامرس پاکستان کے زیر اہتمام ڈنر گالا اور پاکستان ترکی بزنس ایچیومنٹ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے ثقافتی اور تجارتی برادری نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران خوراک، تعلیم، سیاحت، ہاوسنگ، تعمیرات، اطلاعات، صحت، بلڈنگ میٹریل، میشنری، میٹل اور ٹیکسٹائل سمیت 150 تجارتی میدانوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس پاکستان کے چیئرمین راجہ عامر اقبال نے یاد دلایا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی حجم 610 ملین ڈالر سے زائد ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک میں تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

تقریب سے آل انڈسٹریلسٹس اینڈ بزنس مین ایسوسی ایشن (تم سعید) کے چیئرمین یاشر دوغان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تجارت کو اعلیٰ سطح پر پہنچانے کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ترکی اور پاکستان کی دوستی سالہا سال سے ثابت شدہ ہے جس کے تحت اب بھی انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس، موصلاتی پروجیکٹس اور تجارت میں تعاون جاری ہے۔ بحثیت بزنس مین ہم نے اس پروگرام کو تجارتی اتحاد کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بہترین پلیٹ فورم محسوس کیا ہے۔

تبصرے
Loading...