وزیراعظم پاکستان کا صدر ایردوان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر رجب طیب ایردوان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ جان کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ میرےبھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ مکمل صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں۔
Greatly relieved to learn that my brother H.E. President @RTErdogan has recovered from his illness by the grace of Allah Almighty. My deepest prayers & best wishes are with him for a complete recovery & good health. He symbolises the essence of brotherhood between our two… https://t.co/QfsCX2rgmH
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 27, 2023
ترک صدر رجب طیب ایردوان کی گذشتہ شب ٹی وی کے لائیو انٹرویو کے دوران طبعت ناساز ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں کچھ وقت کیلئے ٹی وی اسکرین سے دور کر دیا گیا۔ اس دوران ترکیے بھر خصوصاً سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔
مختصر وقت کے بعد ترک صدر دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آئے اور بتایا کہ وہ گذشتہ دن مصروف ترین مہم ایجنڈا کی وجہ سے تھک گئے تھے اور انہیں بخار کے ساتھ معدہ کی خرابی کا مسئلہ ہو گیا ہے اس کے باوجود انہوں نے دوسرے شہر میں انتظار کرنے والے عوام کو انکار نہ کیا اور وہاں بھی پہنچے- انہوں نے اس شیڈول انٹرویو میں آنے سے بھی انکار نہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے دعاء کی بھی درخواست کی۔
اگلے دن ڈاکٹرزنے معائنہ کے بعد صدر ایردوان کو مزید ایک دن مکمل ہوم ریسٹ کرنے کی تجویز دی جس پر ترک صدر نے کی انتخابی مہم منسوخ کر دی۔ تمام ترک پروگرامات میں ترکیے کے نائب صدر فوات اوکتائے نے شرکت کی۔
ترک صدارت اطلاعات کے مطابق رجب طیب ایردوان آج ترکیے کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔