پاکستانی طلباء کی شامی محاذ پر ترک فتح یابی کیلئے دعائیہ تقریب

0 848

دعائیہ تقریب لاہور کی ایک یونیورسٹی میں منگل کے روز منعقد ہوئی جس میں شمال مغربی شام میں جاری ترک فوجی آپریشن شاخِ زیتون کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔

جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی اس تقریب کا انعقاد ترک ثقافتی مرکز یونس ایمرے سنٹر کے تعاون سے کیا گیا جسکے منتظم معروف ترک اردودان پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار ہیں۔

تقریب میں ترکی کی شامی علاقوں میں شروع کردہ کارروائیوں کی کامیابی کے لئے تلاوت کلام پاک کی گئی اور اسکا اختتام اجتماعی دعائیہ تقریب پر ہوا۔ جامعہ پنجاب کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ یونس ایمرے سنٹر کے نمائندگان بھی دعائیہ تقریب میں بنفس نفیس شریک ہوئے۔

گزشتہ ہفتہ کے روز داعش، پی کے کے اور پی وائی ڈی جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ترکی نے شامی شہر عفرین میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ترک جنرل سٹاف کے مطابق کارروائی کا مقصد ترک سرحد سے ملحق شامی علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرتے ہوئے شامی عوام کو دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے سے بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی بین ا لاقوامی قانون کے تحت قومی سالمیت کے تسلیم شدہ قوائد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے جو اقوام متحدہ کے منشور میں درج کردہ قومی سالمیت کے تخفظ کے عین مطابق اور شام کے علاقائی وقار کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے۔

ترک فوج نے آپریشن کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ سویلین آبادی کو آپریشن کے مضمرات سے بچایا جا سکے۔ عفرین جولائی 2012 میں شامی فوج کی پسپائی کے بعد سے ابتک پی وائی ڈی اور پی کے کے جیسی دہشتگردتنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

تبصرے
Loading...