طرابزون میں مسافر طیارہ سمندری ڈھلوان میں جا پھنسا

0 2,859

کالے سمندر پر واقع ترکی کے خوبصورت صوبہ طرابزون میں انٹرنیشل ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بوئنگ 737-800 طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر ڈھلوان پر موجود دلدل میں جا پھنسا، جس چند میٹر کے فاصلے پر سمندر موجود تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 168 مسافر موجود تھے جو معجزاتی طور پر محفوظ رہے اور کسی کو خراش تک نہ آئی۔

طرابزون کے گورنر یوجل یاووز کے مطابق طیارے میں 162 مسافر اور 6 عملے کے افراد تھے، جنہوں اتوار کی صبح تک بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں البتہ ائیرپورٹ 8 بجے صبح تک بند رہے گا۔

ایک مسافر کے مطابق، "ہم 20 منٹ تک طیارے کے اندر رہے اور انتظار کرتے رہے کہ کوئی ہماری مدد کے لیے آئے”۔

مزید کہا، "طیارے کے اندر تیل کے بو پھیل رہی تھی اور ہم سب سوچ رہے تھے کہ ابھی دھماکہ ہو جائے گا لیکن الحمد للہ ایسا نہیں ہوا”۔

حادثے کے بعد انٹرنیشنل ائیرپورٹ طرابزون پر اتواز کے روز فضائی سروس عارضی طور پر معطل رہی۔

خطے میں ناہموار علاقوں کی وجہ سے، طرابزون اور اردو میں دو ائیرپورٹ سمندر ساحل پر جگہ ہموار کر کے بنائے گئے تھے۔

تبصرے
Loading...