دوما میں کیمیائی حملوں کے قصور وار اس کی "بھاری قیمت” چکائیں گے، ایردوان

0 1,155

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی صوبہ غوطہ کے شہر دوما میں حالیہ کیمیائی حملوں کے قصور وار اس کی "بھاری قیمت” چکائیں گے۔

آق پارٹی کے پارلیمانی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان پر لعنت بھیجتا ہوں جنہوں نے یہ قتل عام کیا ہے۔ وہ اس کی بھاری قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ لے کر بات کر رہے ہیں۔ کل میں نے اس معاملے پر پوٹن سے بات کی۔ یہ بحث آج اور کل بھی جاری رہے گی۔

ترک صدر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اپروچ بہت غلط ہے۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ہم نے کب عفرین کو چھوڑنا ہے۔ انہیں پہلے ان علاقوں کی بات کرنا چاہیے جہاں دوسرے ممالک کا قبضہ ہے۔ جب وقت آئے گا ہم عفرین کو اس کے اصل رہائشیوں کے حوالے کر دیں گے۔ اور اس کا وقت ہم بتائیں گے، لاروف نہیں۔

 

تبصرے
Loading...