عفرین کی چار منزلہ عمارت میں نصب بم دھماکہ، 11 جاں بحق

0 1,466

عفرین مرکز میں ایک چار منزلہ عمارت میں وائے پی جی کی جانب سے نصب شدہ بم پھٹنے سے 7 شہری اور 4 آزاد شامی فوج کے نوجوان نشانہ بنے۔

بم دھماکہ اتوار کی شام کو ہوا جب آزاد شامی فوج کے اہلکار عفرین مرکز کی تلاشی کے لیے عمارت تک پہنچے تھے۔ عفرین مرکز کو اتواز کی صبح پی کے کے کی شامی شاخ وائے پی جی سے آزاد کروایا گیا تھا۔

نصر فواد کو کہ عفرین کے رہائشی ہیں، ان کے دو بھتیجے اس دھماکے میں شہید ہوئے انہوں نے وائے پی جی کی دہشتگردوں پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے انادولو نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم (وائے پی جی کے) جانے سے خوش تھے، لیکن جب وہ چھوڑ رہے تھے۔ انہوں نے ہمارے لیے امن نہیں چھوڑا۔ میرے بھائیوں کا خاندان بہت دکھی صورتحال میں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ کیا کرنا ہے۔ ہمیں ابھی تک لاشیں بھی نہیں مل سکیں”۔

ترک فوج نے آزاد شامی فوج کی مدد سے 20 جنوری کو شام کے علاقے عفرین میں پی کے کے کی شامی شاخ وائے پی جی اور داعش کے آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں شہری زندگیوں اور املاک کا خصوصی خیال رکھا گیا۔

اتوار کے روز ترک افواج عفرین مرکز میں داخل ہوئیں اور معمولی جھڑپوں کے بعد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ عفرین کی مثالی فتح کو تمام حلقوں کی طرف سہرایا گیا۔

تبصرے
Loading...