میری معافی صدر ایردوان تک پہنچا دیں، ناٹو سیکرٹری جنرل کی ترک آرمی چیف سے ملاقات

0 198

ناٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعہ کے روز کینیڈا ہالیفیکس میں ترک آرمی چیف سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے گذارش کی کہ ان کی معذرت ترک صدر ایردوان تک پہنچا دیں۔ رجب طیب ایردوان نے نے ناٹو مشقوں سے اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلانے کا اسوقت حکم جاری کیا تھا  جب ان کے نام اور ترکی کے بانی مصطفےٰ کمال اتاترک کی تصویر کو ناروے میں ہونی والی مشقوں کے دوران "دشمنوں کے چارٹ” میں شامل کر دیا گیا تھا۔

میڈیا کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق "مسٹر اسٹولٹن برگ نے کمانڈر آقار سے گزارش کی کہ ان کی معافی صدر ایردوان تک پہنچا دیں”۔ اور واقعے کی تحقیقات کے لیے نارویجئن اتھارٹیز کی جانب سے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق ترک آرمی چیف جنرل خلوصی آقار نے تحقیقات کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ معلوم ہو کہ کون ناٹو کے فورم کو اپنے ذاتی ایجنڈا کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ایسے عناصر کو اتحادیوں کے خلاف بغض پھیلانے سے روکنا بے حد ضروری ہے۔

پہلے واقعے میں ایک تکنیکی افسر نے اتاترک کی تصویر کو دشمنوں کی لسٹ میں لگایا جو اس نے انٹرنیٹ سے لی تھی۔ ترک فوجی افسر نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور اس تکنیکی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

دوسرے واقعے میں ترک نسل کے نارویجئن افسر نے ناٹو کے اندرونی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ترک صدر ایردوان کی ایک فیک تصویر لگاتے ہوئے دشمن قرار دیا۔ ترک فوجی افسران کی نشان دہی پر اسے بھی مشقوں سے علیحدہ کر دیا گیا۔

تبصرے
Loading...