ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا پاکستانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت
ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کال کی ہے اور غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان ہم منصب کو جمعہ کے روز استنبول میں ترکی کی طرف سے بلائے جانے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ترک وزیر اعظم نے اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد اور مراکش کے وزیر اعظم العثمانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔