پاک بحریہ کا یرموک جنگی بیڑہ پورٹ کال پر ترکی پہنچ گیا

0 5,658

پاکستان کا نیوی شپ یرموک پورٹ کال پر ترکی پہنچ گیا ہے۔ یرموک کی ترکی آمد پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

پی این ایس یرموک کا ترکی میں زبردست کیا گیا اور ترکی کے ساحلی محافظے کے ذریعہ باسفورس سے گولچک نیول بحری اڈے پر لے جایا گیا۔ اس دورے پر کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نے نے ترک بحریہ کے فلیٹ کمانڈر، سرفیس فلیٹ کمانڈر، گولچک نیول بیس کمانڈر اور گولچک کے مئیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکی عوام اور بالخصوص ترک نیوی کے لیے گرم جوش نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے یرموک کی پوسٹ کال کے لیے بھی ترک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پی این ایس یرموک پر استقبالی عشائیہ بھی دیا گیا جس میں فلیٹ کمانڈر ترک نیوی ایڈمرل ایرجومینت تاتلی اولو، پاکستان کے ترکی میں سفیر سیرس سجاد قاضی اور ترک نیوی کے دیگر سنئیر آفسروں نے شرکت کی۔

تبصرے
Loading...