ترک اکیڈمی میں افغان خاتون پولیس کو ٹریننگ

0 887

ترکی کے سیواس صوبہ میں قائم پولیس اکیڈمی میں مختلف ممالک کی پولیس کو ٹریننگ دی جاتی ہے جو دو طرفہ حکومتوں کے درمیان تعاون معاہدہ کے تحت ٹریننگ ترکی آتے ہیں۔

 

ترکی کی سیواس پولیس اکیڈمی میں اس وقت 1956 مرد جبکہ 1027 خاتون پولیس اہلکار تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ افغان خاتون پولیس کی 243 امیدواروں کی چھٹی سطح پر تربیت ہو رہی ہے۔ پانچ کے تربیتی پروگرام میں تلاشی کے طریقے، ٹریفک پولیسنگ، بنیادی ڈرائیونگ کی تربیت، کرائم سین تحقیقات، شوائد جمع کرنے اور قوانین، گھریلو جرائم اور خواتین پر تشدد جیسے واقعات کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔

اکیڈمی کے سربراہ یلمذ چولک نے بتایا کہ اکیڈمی سے 5300 شامی پولیس اہلکار تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ عراقی اور صومالی پولیس کو بھی یہاں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس ٹریننگ میں سرفہرست ملک بنیں۔ اس سلسلے میں ہم نے اچھی پیش رفت کی ہے۔

افغان خاتون پولیس کرنل رضیہ عثمانی نے کہا، "افغانستان کے مقابلے میں یہاں تربیت کا ماحول اچھا ہے، ترکی خواتین کے لیے تربیت کا بہترین ماحول دیتا ہے”۔

تبصرے
Loading...