ڈیزائن کردہ دہشتگرد تنظیموں کا واحد ہدف مسلمان ہیں، ایردوان

0 907

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جنوبی افریقہ میں مسلمان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ڈیزائن شدہ دہشتگرد تنظیمیں ہمارے عقیدے کی ہی اصطلاحات استعمال کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو بے رحمی سے قتل کرتی ہیں اور مساجد پر حملے کرتی ہیں۔ وہ لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھتے ہوئے مارتے ہیں۔ یہ ڈیزائن شدہ دہشتگرد تنظیمیں کئی قوتوں کی جانب سے تیار کی گئی ہیں اور اسلامی بھائی کو کمزور کرتی، کئی خطوں میں پھیلتی اور جب ایکسپوز ہوتی ہیں تو دوسروے اداکاروں سے بدل دی جاتی ہیں۔ ان کا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہے مسلمان اور اسلامی بھائی چارہ”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دسویں برکس سمٹ میں شرکت کی اور جنوبی افریقہ کی اسلامی کمیونٹی سے خطاب کیا۔

 

تبصرے
Loading...