ترکی میں پری پرائمری اور پرائمری اسکول رواں ماہ کھول دیے جائیں گے

0 134

کرونا وائرس کے ہاتھوں درپیش چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں ماہ ترکی میں نوعمر طلبہ کے اسکول کھولے جائیں گے۔

وزیر تعلیم ضیاء سلجوق کا کہنا ہے کہ "21 ستمبر سے ہم صرف پری اسکول اور پرائمری کے طلبہ کے لیے روبرو تعلیم شروع کر دیں گے۔”

سلجوق نے کہا کہ تمام کلاسوں کے لیے باقاعدہ تعلیم کے آغاز کا جائزہ 21 ستمبر کے تین ہفتوں بعد لیا جائے گا۔

فاصلاتی تعلیم قومی نشریاتی ادارے TRT کے ایجوکیشن انفارمیشن نیٹ ورک (EBA) کے چینلوں اور براہِ راست کورسز کے ذریعے جاری رہے گی۔

EBA کے ذریعے تمام اساتذہ براہِ راست اسباق دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نئے سال کے دوران طلبہ مطالعے، ادراک اور ریاضي کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ایپس ڈاؤنلوڈ کرکے اپنی تعلیمی اور سماجی مہارت کو بہتر بنائیں گے۔

EBA سپورٹ پوائنٹ ایریاز بھی اسکولوں اور متعدد اداروں میں بنائے گئے تھے تاکہ گھر پر کمپیوٹر یا انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم طلبہ بھی ان کورسز سے فائدہ اٹھا سکیں< ترکی نے موسم بہار میں EBA قائم کیا تھا جب ملک نے COVID-19 کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے مڈل اور ہائی اسکول فاصلاتی تعلیم پر منتقل کر دیے تھے۔

تبصرے
Loading...