صدر ایردوان نے پاکستان میں ترکی کا نیا سفیر تعینات کردیا

0 1,412

صدر رجب طیب ایردوان نے پروفیسر ڈاکٹر محمت پاچاجی کو پاکستان میں ترکی کا نیا سفیر تعینات کردیا ہے۔ اس سے قبل وہ ہالی سی میں بھی سفارتکارانہ ذمہ داریاں ادا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صدارت مذہبی امور میں ڈی جی فارن ریلیشنز اور آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کواپریشن ان یورپ میں بھی ترکی کے نمائندہ رہ چکے ہیں۔

سفیر ڈاکٹر محمت پاچاجی 1982ء میں انہوں نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ دینیات سے گریجویشن کی۔ اگلے سال ہی انہیں اسی یونیورسٹی میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ اور پی ایچ ڈی طالب علم رکھتے ہوئے تفسیر اور حدیث کے شعبہ میں ذمہ داری دی گئی۔ 1987ء میں وہ برٹش کونسل کے اسکالرشپ پر تحقیقات کے لے مانچیسٹر یونیورسٹی، برطانیہ چلے گئے۔

انہوں نے 1989ء میں "قرآن اور بائبل میں آخرت پر یقین” کے موضوع پر اپنا مقالہ مکمل کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 1993-1995ء کے تعلیمی سالوں کے درمیان، وہ ملائیشیا (کوالالمپور) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں وزٹنگ لیکچرر رہے۔ وہ 1994ء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے۔ انہوں نے 1998ء میں ویٹیکن میں پونٹیفکیا یونیورسٹی جارجیا اور پونٹیفییا انسٹیوٹ ڈی اسٹڈی آف عرب اے ڈی اسلامسٹیکا اور 2000ء میں وہ جرمنی کی بامبرگ یونیورسٹی میں لیکچرز دئیے۔ وہ 2001ء میں پروفیسر بن گئے۔

2002ء میں انہوں نے فلبرائٹ اسکالرشپ کے ساتھ بوسٹن کالج آف امریکہ میں تعلیم حاصل کی۔ 2003ء میں ڈی اے اے ڈی اسکالرشپ کے ساتھ یونیورسٹی آف بامبرگ، جرمنی میں تحقیقات مکمل کیں۔ 2008-2011 کے درمیان وہ واشنگٹن ڈی سی کے ترک سفارتخانے میں انہوں مذہبی اور سماجی خدمات کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دینی موضوعات پر عالمی رسائل میں سینکڑوں مقالے بھی تحریر کئے ہیں۔

وہ صدر ایردوان کی مخالف دینی جماعت سعادت پارٹی کے سربراہ تمل کاراملا اولو کے داماد بھی ہیں۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: