صدر ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے

0 783

ترک صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔

ترک صدر اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ جان ایف کینڈی ائیرپورٹ پر اترے تو ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو، اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل مندوب فریدن سنرل اولو، واشگنٹن میں تعینات ترک سفیر سردار کلچ، نیو یارک کونسلیٹ جنرل ارتن یالچن اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ترک صدر نے اپنا پہلا خطاب ترک امریکن سٹیرنگ کمیٹی سے کیا۔

انہوں نے اپنے ماٹو ‘دنیا پانچ سے بڑی ہے’ کے حوالے سے کہا، "اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل 5 ممالک پر مشتمل ہے۔ اس کونسل میں کم از کم 20 ممالک ہونا چاہیں تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کی نمائندگی ہو سکے”۔

ترک صدر نے کہا کہ وہ اپنی سرحد کے ساتھ فرات تک محفوظ علاقے قائم کرنا جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی فسطین کے خلاف جبر پر بھی بار کی اور کہا کہ ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے۔ "مسئلہ فلسطین کے حل نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اکٹھے ہونے میں ناکام رہے ہیں۔ القدس شریف کو اسرائیل کی لالچی اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے”۔

تبصرے
Loading...