ترک قوم علاقائی و عالمی تاریخ کی عظیم ترین فوجی طاقت رہی ہے، صدر ایردوان

0 1,210

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلبہ سے افطار پر ملاقات کی، جس میں صدرِ مملکت نے کہا کہ "ملٹری سروسز دنیا کے قدیم اور معزز ترین پیشوں میں سےایک ہے۔ ملک و ملت کے لیے ایسی عظیم خدمت انجام دینے کے لیے دل سے ان کی محبت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی نمائندہ اقدار پر قائم رہیں اور ساتھ ہی مخصوص جسمانی طاقت اور بہادری کی بھی۔ تاریخ میں ترک قوم خطے اور دنیا کی عظیم ترین فوجی طاقت رہی ہے، جس میں تمام خوبیاں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔”

صدر ایردوان نے کوریا سے قبرص اور افغانستان سے بوسنیا تک دنیا بھر میں تمام مشنز میں ترکی کی فوجی نمائندگی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی فوج کی دلیرانہ کاوشوں کو سراہا۔

"آپ نے شام کے محاذ پر ادلب اور شمالی شام میں، آپریشن فرات شیلڈ اور اولِو برانچ میں ایسی فتوحات حاصل کیں جنہوں نے دنیا کو حیران کیا۔ جلد ہی منبج اور دریائے فرات کا مشرقی علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرا دیں گے۔ آپ قندیل اور سنجر میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو کچلیں گے۔ آپ مشرقی بحیرۂ روم اور ایجیئن میں اپنے حقوق کی بڑھتی خلاف ورزی کی کوششوں کو روکیں گے۔” صدر ایردوان نے کہا۔

تبصرے
Loading...