صدر ایردوان کی سابق میئر قادر توپباش کی نماز جنازہ میں شرکت

0 1,295

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سابق میئر استنبول قادر توپباش کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قادر توپباش نومبر 2020ء سے کورونا وائرس کا شکار بن گئے اور بالآخر موت کی بازی ہار گئے۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری قادر توپباش بھائی سے دوستی استنبول کے امام حاطب اسکول سے شروع ہوئی۔

صدر نے انہیں اپنا "بڑا بھائی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے سے تین چار جماعتیں سنئیر تھے لیکن ہم اکثر کینٹین میں ملا کرتے تھے۔ وہاں پر شروع ہونے والی دوستی، پھر ایک مقصد کے ساتھ ملک منسلک ہو گئی۔ یہ سفر بے اولو بلدیہ کا میئر اور پھر استنبول کا میئر بننے کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔ ہم اپنے رب کی طرف سے یہاں آئے ہیں اور اپنے رب کی طرف واپس لوٹ جائیں گے، اس سے فرار ممکن نہیں ہے۔ استاد محترم نے ابھی سورت الملک کی تلاوت کی، ہم سب کا انجام یقیناً انا للہ و انا الیہ راجعون ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ کورونا وائرس سے احتیاط کی ضرورت ہے، اس نے ہم سے بہت سارے ساتھی لے لیے ہیں اور ابھی تک لے رہی ہے۔ میرا رب ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کو جنت میں حبیب کبریا ﷺ کا پڑوسی بنائے۔ اور جو اس وقت بیمار ہیں ان کو شفا یاب کرے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: