صدر ایردوان کی 2019ء فن و ثقافت ایوارڈز تقریب میں شرکت

0 299

صدر رجب طیب ایردوان نے بیش تپہ کلچر اینڈ کنونشن سینٹر میں 2019ء صدارتی فن و ثقافت گرینڈ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کیا۔ قومی پرچم اور مادرِ وطن کی طرح فن و ثقافت کو بھی آزادی کی اہم ترین خصوصیت قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ معاشرے جو اپنی فن و ثقافت کے کارنامے جمع کرنے اور انہیں سنبھالنے کا کام نہیں کرتے، وہ اُن معاشروں کی واضح اور ڈھکی چھپی برتریوں کے سامنے ڈھیر ہو جاتے ہیں۔

2019ء صدارتی فن و ثقافت گرینڈ ایوارڈز ادب کے شعبے میں مرحوم نوری پاک دِل، MFO کے نام سے مشہور مظہر فواد اوزقان، سینما کے شعبے میں مسعود اچاقان، مصوری کے شعبے میں دیورِم اربیل، روایتی فنون کے شعبے میں فواد بشر، تعمیرات کے شعبے میں طوغان قوبان، سماجی علوم کے شعبے میں احمد یشار اوچاق کو دیے گئے جبکہ مرحوم خلوق دورسن کو لائلٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تبصرے
Loading...