صدر ایردوان کی 2021ء صدارتی ثقافت و فن ایوارڈز کی تقریب میں شرکت

0 232

صدر رجب طیب ایردوان نے ایوانِ صدر میں 2021ء صدارتی ثقافت و فن گرینڈ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اعزازات حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

موسیقی، سینما، ادب اور فیشن سمیت ثقافت طاقتور ترین ہتھیار ہیں جو عالمی نظام کو قابو کرنے کی قوت رکھتے ہیں ان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ ذرائع، جنہیں ‘سافٹ پاور’ کہا جا رہا ہے، ضرورت پڑنے پر وہ کام کر سکتے ہیں جو عسکری، ٹیکنالوجی اور مالیاتی طاقت نہیں کر سکتی۔ صدر نے کہا کہ "آجکل ان میں ٹیکنالوجی کی مدد سے، انٹرنیٹ پر مبنی طریقے بھی شامل ہیں – اتنے کہ جو انٹرنیٹ پر کنٹرول رکھتا ہے وہ نیوکلیئر بم رکھنے والوں سے زیادہ اہم بن چکا ہے۔ البتہ چاہے وہ کتنا ہی مجمع اکٹھا کر لیں یا کتنا ہی بہترین مواد اکٹھا کریں، اب بھی وہ انسانی روح کے قریب روایتی کلچر اور فنون کو تخلیق کرنے سے بہت دُور ہیں۔ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے پیش کردہ لا محدود مواقع کبھی انسانی دل اور روح پر موجود یادگاروں اور فن پاروں کی جگہ نہیں لے سکتے۔”

گزشتہ 19 سال میں فنون و ثقافت کی چند یادگاروں مثلاً انقرہ کے صدارتی سمفنی آرکیسٹرا کنسرٹ ہال اور استنبول کے نئے اتاترک کلچرل سینٹر کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ کئی کامیاب شہری اب دنیا بھر میں فنون و ثقافت میں ترکی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تقریر کے بعد صدر نے اعزاز حاصل کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

2021ء صدارتی ثقافت و فنون گرینڈز ایوارڈز سائنس اور کلچر کے شعبے میں تیومن دوراہ، موسیقی کے شعبے میں ادیل بیرت وژوئل آرٹس میں الیو ابوزیا، سینما کے شعبے میں جنید آرقین، ادب کے شعبے میں گوربوز ازاق، خطاطی کے شعبے میں اتم چالیشقان، کتب فروشی میں ابراہیم مناو کو ملے جبکہ لائلٹی ایوارڈ کمال طاہر کو دیا گیا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: