صدر ایردوان نے انیت قبر میں 30 اگست یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کی

0 689

صدر رجب طیب ایردوان نے 30 اگست یومِ فتح کے 97 سال مکمل ہونے پر انیت قبر (مزار اتاترک) پر ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے مزار پر پھول چڑھائے اور قومی ترانہ، استقلال مارشی، بجایا گیا۔

میثاقِ مِلی ٹاور پر ہونے والی تقریب میں صدر ایردوان نے انیت قبر تاثراتی کتاب میں یہ لکھا:

"اتاترک، آج ہم نے عظیم کامیابی کے 97 سال مکمل ہونے کا جشن فخر کے ساتھ منایا۔ ہم اپنے تمام کمانڈروں کے، سب سے پہلے اور زیادہ آپ کے، ہمارے افسران، سپاہیوں اور قوم کے ہر رکن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس عظیم فتح میں اپنا حصہ ڈالا، جو ہمارے تاریخ کے سنہرے لمحات میں سے ایک ہے۔

ہم اس جمہوریہ کے تحفظ کا عزم رکھتے ہیں، جو آپ نے ہمارے سپرد کی اور شہیدوں کی عظیم قربانیوں کے ساتھ وجود میں آئی۔ وطن کی سرحدوں کے اندر اور باہر ہمیں اپنی قومی بقاء کے لیے جن خطرات کا سامنا ہے ان کے مقابلے میں جہدِ مسلسل ہمارے عزم کی گواہ ہے۔ کوئی بھی طاقت ترکی کو 2023ء کے لیے اپنے اہداف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ آپ کو جوارِ رحمت میں جگہ ملے۔”

تبصرے
Loading...